حکومت ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہے، مریم نواز

Published 10 Sep, 2021 03:14pm 2 min read

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے صرف اداروں میں چھپے منفی کرداروں پر تنقید کی،حکومت ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہےاورپوچھنے والا کوئی نہیں؟۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدراور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادیمریم نواز بھی الیکشن کمیشن سے متعلق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے بیان پر بول پڑیں۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم نے اداروں پر نہیں، صرف ان میں چھپے منفی کرداروں پر تنقید کی ہے،یہاں حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہےاور ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں؟۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم سواتی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن کمیشن پر برس پڑے۔

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے اجلاس میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ،الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتارہا ہے۔

وزیر ریلوےاعظم سواتی کے بیان پرالیکشن کمیشن حکام آگ بگولہ ہو گئے۔الیکشن کمیشن حکام اجلاس سے واک آوٹ کر گئے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.