چھ فلسطینی اسرائیل کی جیل توڑ کر بھاگنے میں کامیاب
1 min readاسرائیل کی ہائی سیکیورٹی جیل سے چھ فلسطینی قیدی رات کے پہر بھاگ نکلے. اسرائیلی فورسز جیل توڑ کر بھاگنے والوں پکڑنے کےلئے تلاش جاری رکھے ہوئے ہے.
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیل توڑ کر بھاگنے والوں میں پانچ فلسطینیوں کا تعلق اسلامی جہاد تحریک سے ہے. ان کا تعلق مغربی کنارے کے شمال میں موجود جینن شہر کے قریبی قصبے سے ہے.
بھاگنے والوں میں یادآباد کے 26 سالہ منادل نفایت، اربا کے محمود اور محمد الاریدا، کفردن کے 35 سالہ الہام کہامجی اور دیئر الباشہ کے 49 سالہ یعقوب قدیری شامل ہیں.
چھٹے قیدی کا نام ذکریہ ذبیدی جو جینن میں فتح کے شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ کے سابق کمانڈر ہیں.
بتایا جارہا ہے کہ عمر قید سزا کاٹنے والے تمام قیدی شمالی اسرائیل میں واقع گِلباؤ قید خانے سے زیرِ زمین سرنگ کے ذریعے فرار ہوئے جو انہوں نے گزشتہ کچھ مہینوں میں کھودی تھی.
کہا جارہا ہے قیدیوں نے جیل سے باہر سمگل فون سے رابطہ کیا اور رات ڈیڑھ بجے کے قریب ایک کار میں فرار ہوئے.
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.