'جوہری معاہدے پر مذاکرات کے دوران مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے'
1 min readایرانی صدر ابراہیم رئیسی کہتے ہیں مذاکرات کے دوران مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر عالمی برادری سے بات چیت کےلئے تیار ہے۔ جوہری معاہدے پر بات چیت اپنی جگہ لیکن کسی صورت مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کےلئے نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں۔
ابراہیم رئیسی نے کہا افغانستان میں عوام کی منتخب کردہ حکومت کی حمایت کریں گے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.