پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے، آرمی چیف

Updated 04 Sep, 2021 10:13am 1 min read

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی یکطرفہ غیرقانونی اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر عبدالقیوم نیاز کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

آرمی چیف نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی حق خودارادیت کے لیے بے لوث جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.