امریکا کی 6ریاستوں میں بارش اور طوفان سے ہلاکتیں 48 ہوگئیں
1 min readواشنگٹن :امریکا کی 6ریاستوں میں بارش اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48 ہوگئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاستوں نیویارک، نیو جرسی، میری لینڈ، پنسلوینیا، فلے ڈلفیا اور کنیکٹی کٹ میں طوفان اور بارش نے زبردست تباہی پھیلا دی،جس سے نظام زندگی شدید متاثر ہوگیا جبکہ مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد48 ہوگئی۔
مذکورہ 6ریاستوں میں لاکھوں عوام بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑ وں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ادھر نیویارک میں سب وے اسٹیشن اور ہوائی اڈہ ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے، سڑکیں دریا بن گئیں۔
نیویارک کے سب وے اسٹیشن بند کردیئے گئے اور شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.