بلاول بھٹوزرداری کا سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس

Updated 02 Sep, 2021 10:49am 1 min read

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئرکشمیری حریت رہنما ءسید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینئرکشمیری حریت رہنما ءسید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیر میں آزادی کی تحریک کا دوسرا نام تھے۔

سوشل میڈیا پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی زندگی جہد ِ مسلسل کا ایک استعارہ تھی، ان کا مشن کشمیر کی آزادی تھا اور اس خواب کی تعبیر ہماری منزل ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید علی گیلانی کے انتقال پر دنیا بھر میں مقیم بالخصوص آزاد و مقبوضہ وادی کے کشمیریوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.