آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس

Published 02 Sep, 2021 09:29am 2 min read

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینئر کشمیری حریت رہنما ءسید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینئر کشمیری حریت رہنما ءسید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی کے سرکردہ رہنما ءسید علی گیلانی کی قربانیاں اور جدوجہد کشمیریوں کے بھارتی قبضے کیخلاف ناقابل تسخیر عزم کی علامت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کا خواب اور ان کا مشن تب تک زندہ رہے گا جب تک کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنا حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سید علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 92 سالہ کشمیری رہنما ءسید علی گیلانی کا انتقال بدھ کی رات کو سری نگر میں ہوا، سید علی گیلانی طویل عرصے سے بیمار تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.