کورونا میں مبتلا مصباح الحق تیزی سے صحت یاب ہونے لگے

Published 31 Aug, 2021 09:13am 1 min read

جمیکا:کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق تیزی سے صحت یاب ہونے لگے۔

پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کے خاتمے پر مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باعث ان کو جمیکا میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے تھا،ان کا قرنطینہ 3 ستمبر کو پورا ہوگا جسکے بعد ان کے 2 کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

منفی رپورٹ آنے پر ممکنہ طور پر مصباح الحق 5 ستمبر کو واپسی کا سفر شروع کرسکیں گے، وہ براستہ لندن 6 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.