پاکستان کی کابل میں دھماکوں کی شدید مذمت
1 min readاسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کابل ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ،دہشتگردی کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
دفترخارجہ نے بیان جاری کیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتا ہے، ہم سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
خیال رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے قریب 2دھماکے ہوئے ہیں،دھماکوں میں کم سے کم 60 افراد جاں بحق اور 140 زخمی ہو گئے ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.