فواد عالم کے نام ایک اور ریکارڈ
1 min readپاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بيٹسمين فواد عالم نے ويسٹ انڈيز کے خلاف سنچری بنا کر ریکارڈ بک میں ایک اور ایک اور ریکارڈ کا اضافہ کرلیا۔
جمیکا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے آخری ٹیسٹ میں فواد عالم نے ٹیسٹ کيريئر کی پانچويں سینچری اسکور کی۔
وہ کم اننگز ميں يہ کارنامہ انجام دينے والے پہلے ايشيائی بلے باز بن گئے ہیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 22, 2021
ويسٹ انڈيز کے خلاف دوسرے ٹيسٹ کی پہلی اننگز ميں ٹاپ آرڈر کے لڑکھڑا جانے کے بعد فواد عالم نے بيٹنگ لائن کو سہارا دیا۔
انہوں نے پہلے بابراعظم اور پھر باؤلرز کے ساتھ شراکت قائم کرکے پہلی اننگ میں ٹیم کا مجموعی اسکور 300 کے پار لےکر گئے.
فواد عالم کی سنچری مکمل ہونے پرڈريسنگ روم سے کوچز اور کھلاڑيوں نے خوب داد دی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.