کابل ائیرپورٹ: قومی ایئرلائن کو فضائی آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا

Updated 21 Aug, 2021 03:16pm 1 min read

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا کابل آپریشن ایک مرتبہ پھر غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن سمیت دیگر ممالک کی ایئر لائنز کو بھی اپنا فضائی آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ کابل ایئرپورٹ پرکچرا اور سیکورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پروازوں کو رن وے پر لینڈ اور ٹیک آف کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جس کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا آپریشن بھی ملتوی ہوگیا ہے۔

البتہ قومی ایئرلائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام 5 بجے تک فضائی آپریشن کے حوالے سے مکمل طور پر واضح ہو جائے گا کہ آیا آپریشن جاری رکھنا ہے یا حالات مزید بہتر ہونے کے بعد ہی قومی ایٹ لائن فضائی آپریشن چلائے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.