امریکا میں موجود افغانستان کے اربوں ڈالرز کے اثاثے منجمد

Published 18 Aug, 2021 07:17pm 1 min read

افغان طالبان کےخلاف امریکا کاایک اور اقدام،امریکا میں موجود افغانستان کے اربوں ڈالرز کے اثاثے منجمد کردیے۔ امریکی اقدام کا مقصد رقم تک طالبان کی رسائی کو روکنا ہے۔

طلوع نیوز کے مطابق بائیڈن انتظامیہ چاہتی ہے کہ اربوں ڈالرزکی رقم طالبان استعمال نہ کرسکیں۔افغان حکومت کے اثاثوں کا بڑا حصہ امریکی بینکوں میں موجود ہے۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے مطابق اپریل میں افغان سینٹرل بینک کے پاس 9.5 ارب ڈالرز کے ذخائر تھے۔

افغانستان کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلین اور دیگر متعلقہ حکام نے کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.