'حکومت سگریٹوں پر ٹیکس میں اضافے کےلئے ضروری اقدامات کرے گی'
1 min readوزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت سگریٹوں پرٹیکس میں اضافے کےلئے تمام متعلقہ قوانین پرعملدرآمد یقینی بنانے کی غرض سے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صحت سے متعلق حکمت عملی کی تشکیل نو سے معاشرے کے محروم افراد کو زیادہ فائدہ ہوگا اور صحت کی مجموعی صورتحال میں بہتری ہوگی جو وقت کا تقاضا ہے۔
وزیرمملکت نے کہاحکومت تمباکو کے نقصان دہ اثرات سے پاکستانی بچوں کو محفوظ رکھنے کےلئےتمباکوکی بڑی صنعتوں کی طرف سے درپیش تمام چیلنجوں پرقابو پالے گی انہوں نے سگریٹ نوشی کے خلاف میڈیا پرآگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زوردیا.
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.