وزیربلدیات خیبرپختونخوا اکبر ایوب خان نے استعفیٰ دے دیا

Published 05 Aug, 2021 02:33pm 1 min read

پشاور:خیبرپختونخوا کابینہ کا ایک اور وزیر مستعفی ہوگیا،وزیربلدیات اکبر ایوب خان نے استعفیٰ دے دیا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش کے مطابق وزیربلدیات اکبر ایوب خان نے استعفی دے دیاہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اکبرایوب خان کا استعفیٰ منظور کرلیا،استعفیٰ کی منظوری کے ساتھ اکبر ایوب خان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔

اکبر ایوب خان کا مستعفیٰ ہونے سے متعلق کہنا تھا کہ وہ اپنی صحت اور حلقہ انتخاب کی مصروفیات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتے جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ پیش کیا۔

اکبرایوب خان نے مزیدکہا کہ وزارت کیلئے اعتماد پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا شکر گزار ہوں، میں اپنے حلقہ انتخاب اور صحت پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.