سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کورونا سے متاثر، خود کو قرنطینہ کرلیا

Published 02 Aug, 2021 09:50am 1 min read

سڈنی:آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے،جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنرشین وارن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، شہرہ آفاق کرکٹر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدخود کو قرنطینہ کرلیا ۔

شین وارن اتوار کی صبح سے بہتر محسوس نہیں کررہے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا،جو مثبت آیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.