ارباب غلام رحیم وزیراعظم کے معاون خصوصی سندھ افیئرز تعینات
1 min readاسلام آباد:سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹرارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی سندھ افیئرز تعینات کردیا گیا۔
وفاقی کابینہ میں مزید توسیع ہوگئی،وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹرارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا ہے،کابینہ ڈویژن نےارباب غلام رحیم کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی سندھ افیئرز تعینات کیا گیا ہے،ان کی تعیناتی اعزازی بنیاد پر کی گئی ۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.