کون ہوگا تحریک انصاف کا وزیراعظم آزاد کشمیر۔۔۔؟

Published 27 Jul, 2021 01:16pm 1 min read

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی امین گنڈاپور نے شرکت کی، اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدری انوارالحق کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے اس معاملے پر مزید مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں 25 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کی ہے جب کہ پیپلزپارٹی 11 نشستیں لے کر دوسرے اور (ن) لیگ 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.