'پاکستان کی بندرگاہیں سی پیک کے ذریعے اہم تجارتی راستوں کی بنیاد فراہم کریں گی'

Published 26 Jul, 2021 07:51pm 1 min read

وزیراعظم عمران خان نے امیدظاہر کی ہے کہ پاکستان کی بندرگاہیں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے اہم تجارتی راستوں کی بنیاد فراہم کریں گی۔

انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں مشیر تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد سے ملاقات میں تاریخ میں پہلی بار وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی تعلقات میں توسیع کی کوششوں کو ترجیح دینے پر وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کی تعریف کی۔

ریڈیو پاکستان
ریڈیو پاکستان

وسطی ایشیائی ممالک سےبڑھتےہوئے تجارتی تعلقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خطے کو بندرگاہوں کےذریعےرسائی فراہم کرنےکی بڑی صلاحیت ہے۔

ملاقات کےدوران عبدالرزاق داؤد نےوزیراعظم کو ازبکستان کے ساتھ باہمی تعاون اور تجارتی معاہدوں میں پیشرفت اور سرمایہ کاروں کی طرف سے مثبت نتائج کے امکانات پر بریفنگ دی۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.