موسلادھار بارش سے اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی

Published 19 Jul, 2021 02:26pm 1 min read

اسلام آباد:جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش سے اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی ، چھت سے سیلنگ نیچے جاگریں اور پانی ٹرمینل میں داخل ہو گیا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والی موسلادھار بارش نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا پول کھول دیا، ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی، انٹرنیشنل ڈیپارچر کے قریب چھت پرنالے کا منظر پیش کرتا رہا، چھت سے سیلنگ نیچے جاگریں اور پانی ٹرمینل میں داخل ہو گیا۔

سیلنگ نیچے گرنے سے سیلنگ کے ٹکڑوں کا ڈھیر لگ گیا جبکہ مسافروں اور عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.