افغانستان کاسفیراورسینئر سفارتکاروں کوواپس بلانےکافیصلہ افسوسناک قرار
1 min readترجمان دفتر خارجہ نےافغانستان کی جانب سےپاکستان سے اپنےسفیراورسینئر سفارتکاروں کو واپس بلانےکا فیصلہ افسوسناک قرار دیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ سفیرکی بیٹی کےاغوا اورحملے پروزیر اعظم کی ہدایت پراعلی سطح پرتحقیقات کی جارہی ہیں۔ افغانستان کے قونصل خانے کےعملہ کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سکریٹری خارجہ نے آج افغانستان کے سفیر سے ملاقات کی ہے اور حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اقدامات پر روشنی ڈالی،اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.