سندھ حکومت کا20 سے 22 جولائی تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

Published 16 Jul, 2021 01:09pm 1 min read

کراچی :سندھ حکومت نے 20 سے 22 جولائی تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کااعلان کردیا۔

سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،جس کے مطابق 20 سے 22 جولائی تک3روز حکومت سندھ کے تمام سرکاری ادارے اور متعلقہ دفاتر بند رہیں گے۔

عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دروان کراچی سمیت سندھ بھر میں لازمی خدمات کے ادارے اور کورونا ویکسی نیشن سینٹرز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.