'بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے'
1 min readپاکستان چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں کہ بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ گوادر کی بندرگاہ کو ملک کے دوسرے علاقوں کے ساتھ منسلک کیا جا سکے۔
ہفتے کو حوشاب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پیر کو گوادر کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ سی پیک سے متعلقہ جاری منصوبوں پرکام کا جائزہ لیں گے.
عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ شاہراہو ں کی تعمیر کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہBaseema خضدار وڈ پر 70 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے اور اس اہم شاہراہ کو رواں سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.