ڈیل اسٹین کے کمرے میں کس پاکستانی کرکٹر کی تصویر ہے؟
1 min readجنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے اپنے کمرے میں لگی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم بولر رومان رئیس موجود ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد کی نمائندگی کرنے والے رومان رئیس نے ٹوئٹر پر ڈیل اسٹین کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
Number one and nothing rest, the legend. Happy Birthday @DaleSteyn62 , stay blessed! pic.twitter.com/E1D0u53IMr
— Rumman Raees (@rummanraees15) June 27, 2021
پاکستانی کرکٹر رومان رئیس نے ڈیل اسٹین کو نمبر ون اور لیجنڈ قرار دیا۔
جنوبی افریقی کرکٹر نے رومان رئیس کا شکریہ ادا کیا اور اپنے کمرے کی تصویر شیئر کی جہاں فوٹو فریم میں دونوں اسلام آباد کی کِٹ میں کھڑے ہیں۔
کچھ صارفین ڈیل اسٹین کے کمرے میں رومان رئیس کی تصویر دیکھ کر چونک گئے جبکہ زیادہ تر افراد نے دونوں کرکٹر کی دوستی اور محبت پر خوشی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ ڈیل اسٹین گزشتہ برس پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.