آزاد کشمیر انتخابات میں فتح کیلئے بلاول بھٹو زرداری متحرک

Published 27 Jun, 2021 02:28pm 1 min read

کوٹلی :آزاد کشمیر انتخابات میں فتح کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری متحرک ہوگئے ،انہوں نے کوٹلی میں پیپلزپارٹی کے مرکزی دفتر کا افتتاح کر دیا۔

کوٹلی میں پیپلزپارٹی کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، راجا پرویز اشرف، اپوزیشن لیڈر چوہدری یسین اور آزادکشمیر کی مرکزی قیادت موجود تھی۔

بلاول بھٹو رہیاں شریف میں والی کشمیر باجی میاں الف دین اور باجی میاں محمد قاسم کی درگاہ بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی۔

انتخابی شیڈول کے تحت چیئرمین پیپلزپارٹی کوٹلی سے ہجیرہ جائیں گے، جہاں وہ غلام صادق کی قبر پر فاتحہ خوانی کریں گے اور کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.