سندھ میں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے، فواد چوہدری

Published 25 Jun, 2021 11:10am 1 min read

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے جمہوریت کا ورد 24گھنٹے سن لیں، جمہوری اصولوں کی سب سے کم پاسداری سندھ میں ہے،سندھ میں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر پیپلز پارٹی کا قبضہ ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جمہوریت کاوردپیپلزپارٹی سے24گھنٹےسن لیں لیکن جمہوری اصولوں کی کم ازکم پاسداری بھی اگر کسی صوبےمیں نہیں تووہ سندھ ہے جہاں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پرقبضےکےبعداب اپوزیشن لیڈرکوبجٹ پرتقریرکرنے سےبھی روک دیا گیا،یہ زرداری جمہوریت کاُ نیارنگ ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.