اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
1 min readپرتگال کےعالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے ایرانی فٹبالرعلی داعی کا بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ 109 گول کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
پرتگالی فٹبالر کرسٹیانورونالڈو نے یوروکپ میں فرانس کیخلاف گو ل کرکے ایران کے معروف فٹبالر علی داعی کا ریکارڈ برابر کیا۔
36سالہ رونالڈو کے پرتگال کی جانب سے 178 انٹرنیشنل میچز میں 109 گولز ہوگئے ہیں۔
کرسٹیانورونالڈو نے اپنا پہلا بین الاقوامی گول 2004 میں یوروکپ میں ہی یونان کلاو ف کیا تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.