ایف آئی اے : زیر حراست ملزم عامر کی موت
1 min readایف آئی اے کے اسلام آباد سرکل میں گرفتار ملزم عامر حفیظ نے خود کشی کی یا مارا گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے سیشن جج اسلام آباد کو درخواست دیدی، ایس ایچ او سمیت چار اہلکاروں کو معطل بھی کر دیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق موقعہ کے شواہد کے مطابق ملزم نے ازاربند استعمال کر کے خود کشی کی ہے،جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کی طرف سے معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے سیشن جج اسلام آباد کودرخواست دے دی گئی ہے،
لاش مزید کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کی گئی اور فوری طور پر چار اہلکاران کو معطل کر دیا گیا،انکوائری کے لئی تین رکنی بھی بنائی گئی ہے، جسے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی،
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم عامر حفیظ کو 19 جولائی کو ایک مقدمہ میں چار روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا، ملزم پر تین افراد کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے اٹھارہ لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.