'آصف زرداری اپنا ووٹر تحریک انصاف میں جا کر تلاش کریں'
1 min readمسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ آصف زرداری اپنا ووٹر تحریک انصاف میں جا کر تلاش کریں۔ن لیگ کو پیپلز پارٹی سے کوئی خطرہ نہیں۔ بوگس قانون سازی کے ذریعے الیکشن کمیشن کے اختیارات سلب کرنے کی حکومتی کوشش ناکام بنا دی۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےاحسن اقبال نے حکومت پر الزام لگایاکہ وہ بوگس قانون سازی کےذریعےالیکشن کمیشن کے اختیارات سلب کرنے جارہی تھی مگر ہم نے یہ چوری پکڑ لی۔
ن لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے نکل چکی ہے۔پی ڈی ایم چار جولائی سے عوامی رابطہ مہم شروع کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کا ووٹ پی ٹی آئی میں چلا گیا ہے، مسلم لیگ کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
احسن اقبال نے بھارت اور افغانستان کے حوالے سے پالیسی پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.