پی ایس ایل : کوئٹہ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

Published 17 Jun, 2021 12:37am 1 min read

پاکستان سپرلیگ سکس میں شکست پر شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

سیزن کے پچیسویں میچ میں ملتان سلطانز نے ایک سو دس رنز سے پچھاڑدیا۔ ایک سو چوراسی رنز کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم صرف تھہتر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پی ایس ایل سکس گلیڈی ایٹرزکیلیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ پلے آف مرحلے سے قبل ٹائٹل کے دوڑ سے آؤٹ ہوگئی۔

ابوظبی میں سیزن کے پچیسواں میچ میں ملتان سلطانز نے جم کر بیٹنگ کی۔ شان مسعود نے بیالیس گیندوں پرتہتھر رنزداغ دیئے۔

جانسن چارلس نے سینتالیس رنز اسکورکیے۔ ملتان پانچ وکٹوں پر ایک سو تراسی رنز جوڑے۔ تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کا کوئی پرسان حال نہ رہا۔ بولرز نے بیٹنگ لائن کا شیرازہ بکھیردیا۔

عمران طاہر نے تین اور عمران خان نے دو شکارکیے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تھہتر رنز پرڈھیر ہوئی۔ اورسرفرازالیون کا سفر لیگ مرحلے میں تمام ہوا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.