کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فتح سے ہمکنار
1 min readکوئٹہ گلیڈی ایٹرز فتح سے ہمکنار
پاکستان سپرلیگ سکس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہورقلندرز کو اٹھارہ رنز سے شکست دے دی۔ ایک سو انسٹھ کے جواب میں قلندرز ایک سو چالیس رنز بناسکے۔ شاندار بولنگ پر عثمان شنواری میچ کے بہترین کھلاڑی رہے۔
قلندرزنے مومنٹم کھودیا۔ ابوظبی میں کوئٹہ کی پہلےباری آئی۔ ویدرالڈ نے اڑتالیس رنز کی اننگزکھیلی۔
اعظم نے تینتس اور سرفراز نے چونتیس رنز جوڑے اور ٹوٹل پانچ وکٹوں پر ایک سو اٹھاون بن گیا۔
جواب میں قلندر کی اننگز لڑکھڑائی۔ عثمان شنواری نے تین اہم وکٹیں اڑائیں۔
ٹم ڈیوڈ اور ٹیل اینڈرز نے فائٹ کی۔ لیکن ہدف پھر بھی اٹھارہ رنز دور رہا۔ خرم شہزاد نے تین، نواز اور حسنین نے دو شکار کیں۔ پوری ٹیم ایک سو چالیس پر بک ہوئی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.