سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 51 ہزار 138 تک پہنچ گئی
1 min readاسلام آباد:سپریم کورٹ میں زیر التوا ءمقدمات کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، زیر التوا ءمقدمات کی تعداد 51 ہزار 138 تک پہنچ گئی۔
سپریم کورٹ میں 31 مئی تک زیر التوا ءمقدمات کی رپورٹ جاری کردی گئی، عدالت عظمی میں 29 ہزار 165 فوجداری مقدمات زیر التوا ءہیں، سپریم کورٹ میں ایک ریفرنس اور 24 از خود نوٹسز زیر التوا ءہیں۔
رپورٹ کے مطابق 15 سے 31 مئی کے دوران لاہور، پشاور اور کوئٹہ رجسٹری میں کوئی مقدمہ نہیں سنا گیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.