'بجٹ کی منظوری میں رکاوٹیں ڈالنا عوام دشمنی ہوگی'

Published 13 Jun, 2021 07:00pm 1 min read

گورنرپنجاب چوہدری سرور کاکہنا ہے بجٹ عوام دوست ہے۔اس کی منظوری میں رکاوٹیں ڈالنا عوام دشمنی ہوگی۔ اپوزیشن جو مرضی کہتی رہے، بجٹ آسانی سے منظور کروالیں گے۔

گورنرپنجاب چوہدری سرور نےایک تقریب کےموقع پرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاہےکہ وفاقی بجٹ عوام دوست ہے،اس میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا گیا۔ اپوزیشن کوبجٹ کے اعداو شمار سمجھ ہی نہیں آرہے۔ اپوزیشن کا بجٹ منظوری میں رکاوٹیں ڈالنا عوام دشمنی ہو گی۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملکی معشیت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،اپوزیشن اعداد و شمار پڑھے بغیر بجٹ پرتنقید کر رہی ہے۔اپوزیشن جو مرضی کہتی رہے،بجٹ آسانی سے منظورہو جائے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.