وزیراعظم عمران خان کی 39 سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
1 min readاسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی ایک 39 سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 39سال پرانی تصویر شیئر کی گئی ہے جو سال1982 کی بتائی جارہی ہے۔
وائرل ہونے والی تصویر میں وزیراعظم عمران خان کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے تصویر کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ یہ تصویر 14 اگست 1982ء میں لی گئی تھی، پاکستان نے یہ ٹیسٹ میچ 28 سال بعد انگلینڈ کیخلاف جیتا تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.