وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
1 min readوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر نے لاہور میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ اسلام آباد سے لاہور واپسی پر آندھی کے باعث ہیلی کاپٹر نے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیڈیم میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر نے آندھی کے باعث لاہور میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ وزیر اعلی کے ہیلی کاپٹر نے اسلام آباد سے لاہور واپسی پر پرانے ائرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا،
آندھی کے باعث پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو گڑھی شاہو ریلوے اسٹیڈیم میں اتار لیا۔ ایوان وزیراعلی کا کہنا ہے کہ ہنگامی لینڈنگ میں وزیراعلی عثمان بزدار اور عملہ محفوظ رہے۔ ہنگامی لینڈنگ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.