باچاخان ایئر پورٹ پر 24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

Published 10 Jun, 2021 01:30pm 1 min read

پشاور کے باچاخان ایئرپورٹ پر 24مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، ابوظہبی سے آنے والی پرواز میں 128مسافر سوار تھے، متاثرہ مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا۔

باچا خان ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 218کے ذریعے ابوظہبی سے پشاور پہنچنے والے 24 مسافروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا، مسافروں کے ٹیسٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے کئے۔

ابوظہبی سے پشاور آئی پرواز میں 128 مسافر سوار تھے، کورونا ٹیسٹ کی تصدیق سراغ رساں کتوں سے کرائی گئی تھی۔

باچاخان ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق کورونا سے متاثرہ مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا، جس کے بعد کورونامریضوں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.