فیکٹری کی چھت گر گئی، 5 افراد ملبے تلے دب گئے

Published 05 Jun, 2021 09:02am 1 min read

کراچی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری کی چھت گر گئی۔ حادثے میں پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔

تین افراد کو ملبے سے زندہ جبکہ ایک شخص کی لاش نکال لی گئی۔ مزید ایک شخص کے تاحال ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

لفٹر کے بریک فیل ہوجانے سے ٹکرانے کے باعث فیکٹری کی چھت گر گئی تھی۔ رینجرز اور ریسکیو اداروں کے رضاکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.