کوئٹہ: دستی بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق، 2 زخمی
1 min readکوئٹہ کےنواحی علاقےخروٹ آباد کلی بادیزئی میں دستی بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔دستی بم قبرستان میں پڑا تھا.پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد کلی بادیزئی میں دستی بم پھٹنےسے3 بچے جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔دھماکا اس وقت ہوا جب بچے میدانی علاقے میں کھیل رہے تھے۔
پولیس کے مطابق دستی بم بچوں کو قریبی قبرستان سے ملا بچے دستی بم کو ہاتھ میں اٹھاکر کھیلنے لگے۔جاں بحق بچوں کی میتیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہیں جبکہ پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.