عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کیلئے ایوان وزیراعلیٰ کے دروازے کھول دیئے

Published 20 May, 2021 12:48pm 1 min read

جہانگیر ترین گروپ کا خوف سر چڑھ کر بولنے لگا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایوان وزیراعلیٰ کے دروازے کھول دیئے۔ عثمان بزدار سے ملاقات کیلئے اب اراکین اسمبلی کو وقت لینے کی ضرورت نہیں۔ وہ جب چاہی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے 48 گھنٹے میں 50 سے زائد اراکین نے ملاقاتیں کی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انتقامی کارروائیوں کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا پنجاب میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے ترین گروپ کا نام لیے بغیر کہا کہ موقع پرست عناصر کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پروپیگنڈا کرنے والے عناصر مخصوص ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.