جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان، 31 ارکان اسمبلی شامل
2 min readتحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے ہم خیال ارکان اسمبلی نے پارٹی کے متوازی اپنا گروپ بنانے کا باضابطہ اعلان کردیا جب قومی و پنجاب اسمبلی میں اپنے پارلیمانی لیڈر بھی مقرر کردیے۔
جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے ہم خیال 31 ارکان اسمبلی کے لیے عشایہ دیا گیا جہاں اس گروپ کو باضابطہ طور پر سامنے لانے کا اعلان کیا گیا۔
رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم نے بتایا کہ جہانگیر ترین کے عشایے میں ہم خیال ارکان اسمبلی نے شرکت کی اور یہیں گروپ کو باضابطہ طور پر سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا اور گروپ کا نام جہانگیر ترین ہم خیال گروپ رکھا گیا ہے، گروپ کے ارکان سے وفاداری کا حلف لیا جائے گا۔
انہوں ںے بتایا کہ ہم خیال ارکان اسمبلی نے جمعہ کو پنجاب اسمبلی میں پاور شو کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اپنے پارلیمانی لیڈرز مقرر کیے جائیں جس کے لیے راجہ ریاض کو قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی کو پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
نعمان لنگڑیال نے کہا کہ اجلاس میں 31 ارکان اسمبلی نے شرکت کی، جہانگیر ترین کے ساتھ غلط ہوا اسی لیے ان کا ساتھ دے رہے ہیں، ہمیں وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے لیکن ہم اپنے ایجنڈے پر متفق ہیں، ہم جہانگیر ترین کی پیشی پر ان کے ساتھ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق گروپ کا اتوار کو دوبارہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جہاں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.