فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کیلیے ویزے کی درخواست جمع کرادی
1 min readپاکستان کے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کا فیصلہ کرلیا اور ویزے کی درخواست جمع کرادی۔
فیصل ایدھی کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں، بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں۔
فیصل ایدھی نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ہوئی، فلسطینی سفیر کے مطابق فلسطین میں دواؤں کی زیادہ ضرورت ہے، مصر کے راستے فلسطین جائیں گے ۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.