رنگ روڈ معاملے پر معاون خصوصی زلفی بخاری مستعفی

Published 18 May, 2021 09:14am 1 min read

رنگ روڈ معاملے پر معاون خصوصی زلفی بخاری مستعفی ہوگئے۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا جس کے خلاف انکوائری ہو اسے مستعفی ہونا چاہئے، پبلک آفس کو اس وقت تک نہیں سنبھالنا چاہئے جب تک نام کلیئر نہ ہو۔

زلفی بخاری نے مزید کہا کہ رنگ روڈ انکوائری میں الزامات پر میں یہ مثال قائم کرنا چاہتا ہوں،اپنا نام کلیئر ہونے تک میں استعفیٰ دیتا ہوں۔

زلفی بخاری نے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.