احساس پروگرام 4 عالمی سماجی پروگرامز میں شامل، وزیر اعظم کی ثانیہ نشترکو مبارکباد

Published 16 May, 2021 09:29pm 1 min read

احساس پروگرام کو چار عالمی سماجی پروگراموں میں شامل کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ نشتر کو مبارکباد پیش کی۔

ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ وہ ثانیہ نشتر کو سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ احساس پروگرام کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ثانیہ نشتر اس عالمی پذیرائی کی حقیقی طور پر حق دار ہیں۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں ڈیڑھ کروڑ گھرانوں کو بارہ ہزار روپے نقد فراہم کئے گئے جو ملک کی تاریخ میں اب تک سب سے بڑے اور معاشرتی تحفظ کا عکاس ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.