وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست بات چیت کریں گے

Published 10 May, 2021 02:21pm 1 min read

اسلام آباد:وزیراعظم عمران نے کل کی دوپہرعوام کے نام کردی، وزیراعظم کل عوام سے براہ راست بات چیت کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ ،وزیراعظم عمران خان ایک بارپھرفون پرآپ کے ساتھ براہِ راست بات کریں گے ،انشاء اللہ کل بروز منگل دوپہرڈیڑھ بجے آپ کے سوالات اور وزیراعظم کے جواب ہوں گے۔

سینیٹرفیصل جاوید خان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم سےآپ کی بات چیت ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشرکی جائےگی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.