بیلاروس کے صدر کو اپنے قتل کا خدشہ، اہم حکم نامہ جاری

Published 10 May, 2021 08:32am 1 min read

بیلاروس کے صدر الیکژانڈر لوکاشینکو کو اپنے قتل کا خدشہ ہے اور انہوں نے ایک ایسے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دئیے ہیں، جس کے تحت ان کی موت کے بعد صدارتی اختیارات ایک سکیورٹی کونسل کو منتقل ہو جائیں گے۔

سرکاری خبر رساں ادارے بیلٹا نے بتایا کہ اگر لوکاشینکو کسی دوسری وجہ سے بھی اپنے فرائض انجام دینے کے قابل نہ رہے، تو بھی ان کے اختیارات ملکی سلامتی کونسل کو منتقل ہو جائیں گے۔

لوکاشینکو نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ بیلاروس میں اقتدار کا ڈھانچہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل قانون یہ تھا کہ اگر صدر کا انتقال ہو جائے یا وہ اپنے فرائض انجام دینے کے قابل نہ رہیں، تو ان کے اختیارات کی وزیر اعظم کو منتقلی لازمی تھی۔ ایسی صورت میں وزیر اعظم کو نئے صدر کی حلف برداری تک صدارتی فرائض بھی انجام دینا ہوتے تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.