'الزامات کی سیاست کا کوئی مستقبل نہیں '
1 min readوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکہتے ہیں الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، پروپیگنڈہ کرنیوالے جان لیں عوام کی خدمت کھوکھلےدعوؤں سے نہیں ہوتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لاہور میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ترقیاتی منصوبوں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے وسائل دیگر شہروں پر خرچ کرکے عوام کو نعروں سے بہلایا۔ آئندہ کوئی بھی جنوبی پنجاب کے وسائل پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوگیا ہے، شکست خوردہ عناصر پہلے دن سے حکومت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.