مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک اور درخواست دے دی

Published 06 May, 2021 02:21pm 1 min read

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے امیدوارمفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنرکوایک اور درخواست دے دی، درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ آر او درست اور مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اجازت نہیں دے رہے،دوبارہ گنتی کے عمل کو فوری روکا جائے ۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنماءمفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کوایک اوردرخواست دے دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آر او فارم 46 بھی نہیں دے رہے، تقریبا تمام جماعتوں نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کر دیا ہے،آر او نے جو پہلا ووٹوں کی تھیلی کھولی وہ سیل نہیں تھی۔

پی ایس پی کے نمائندے نےبتایا ہے کہ آر او کے دفتر میں لائے گئی 25 تھیلیوں میں سے زیادہ سیل نہیں ہیں،آر او کو ہدایت کی جائے کہ دوبارہ گنتی کا عمل قانون کے مطابق کیا جائے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.