عوام سے ایس او پیز پر عمل کی اپیل

Published 28 Apr, 2021 11:04pm 1 min read

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے پیش نظر این سی او سی کی طرز پر پنجاب میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پی پر عمل کریں ورنہ مزید سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کہ پنجاب بھر میں کورونا کے مثبت شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، ویکسین کی خریداری کیلئے پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے مختص کر دیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھا رہے ہیں، آکسیجن کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایس او پی پر عملدرامد کروانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کر کے فیصلے کئے جائیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب نے ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کو نجی ہسپتالوں کے ریٹس پر نظر رکھنے کی ہدائت کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ مکمل لاک ڈاون کی طرف نہ جانا پڑے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.