پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

Published 25 Apr, 2021 05:25pm 1 min read

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔مولانا فضل الرحمن خصوصی شرکت کریں گے۔آئندہ کی حکمت عملی سمیت پیپلزپارٹی اور اے این پی کے شو کاز نوٹس پر تاحال انکے جواب نہ ملنے پر بھی غور ہوگا.

اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان، احسن اقبال، جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری اور اکرم خان درانی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے علاوہ 8 جماعتوں کے اراکین شرکت کریں گے۔

اجلاس میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی سیاسی حکمت پرمشاورت کی جائے گی۔پیپلزپارٹی اور اے این پی کے شو کاز نوٹس پر تاحال انکے جواب نہ ملنے پر بھی غور ہوگا۔

اسٹیرنگ کمیٹی پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلانے پر بھی حتمی فیصلہ کرے گی۔پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بھی رواں ہفتہ طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.