بھارت: 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 3 لاکھ سے زائد کیس، 2263 اموات

Updated 24 Apr, 2021 10:51am 1 min read

بھارت میں کورونا سے صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید تین لاکھ بتیس ہزار سے زائد ریکارڈ کیسز سامنے آئے، جبکہ دو ہزار دو سو تریسٹھ جان سے گئے۔

بھارت کے اسپتالوں میں بستر بھر گئے ہیں، قبرستانوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے اور شمشان گھاٹوں پر دباؤ بڑھ گیا۔

بھارت میں بڑے پیمانے پر آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر جرمنی سے آکسیجن کے تئیس پیداواری پلانٹس اور کنٹینر منگوالیے ہیں جو رواں ہفتے پہنچ جائیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.