وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین کی ملاقات کا امکان
1 min readجہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کی اگلے چند روز میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے، متوقع ملاقات کے پیش نظر جہانگیر ترین کی جانب سے افطار ڈنر بھی منسوخ کر دیا گیا ہے
آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ میں شامل رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی حلقوں کی جانب سے ملاقات کا اشارہ ملا ہے، اگلے چند روز میں ہمارے وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متوقع ملاقات کے پیش نظر جہانگیر ترین کی جانب سے افطار ڈنر منسوخ کیا ہے، جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے خط لکھ رکھا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.